ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کانگریس کے لدھیانہ شہر کے چیف گرفتار

کانگریس کے لدھیانہ شہر کے چیف گرفتار

Wed, 13 Sep 2017 22:58:58    S.O. News Service

لدھیانہ،13؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کانگریس کی لدھیانہ سٹی یونٹ کے سربراہ گرپریت گوگی کو دو سال پرانے ریل ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے کے معاملے میں ریلوے سیکورٹی فورسز (آر پی ایف)نے آج گرفتار کر لیا۔آر پی ایف کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بعد میں انہیں ضمانت دی گئی ہے۔گوگی کو آر پی ایف نے یہاں گھومر منڈی علاقے میں ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا۔رہا ہونے کے بعدگوگی نے کہا کہ سیاسی بدلے کی کارروائی کے تحت انہیں گرفتار کیا گیاہے ۔ترجمان نے کہا کہ گیگی کے خلاف مقدمہ درج کیاگیاہے۔انہوں نے 2مئی 2015کوکانگریس کارکنوں کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ اسی طرح کے معاملے میں گزشتہ تین ماہ میں آر پی ایف کی لدھیانہ یونٹ کی طرف سے کی گئی یہ چوتھی گرفتاری ہے۔انہوں نے کہا کہ گرفتار ہونے والے دیگر افراد مختلف سیاسی اور سماجی اداروں سے منسلک تھے۔


Share: